Categories: Latest News

پشاور: بی آر ٹی روٹ پر نامعلوم کار سوار داخل، روکنے پر فائرنگ کردی

کار سوار کی جلد شناخت اور گرفتاری کیلئے پولیس کے ساتھ کام کر رہے ہیں، بی آر ٹی انتظامیہ

آج نیوز : پشاور میں چمکنی موڑ کے قریب بس سروس (بی آر ٹی) کے مین روٹ پر نامعلوم کار سوار داخل ہوگیا، سیکورٹی گارڈ کے روکنے پر شہری نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق بی آر ٹی مین روٹ پر نامعلوم کار سوار داخل ہوا تو گارڈ نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن اس شخص نے فائرنگ کردی جس سے گارڈ زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد گارڈ کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کار سوار ملزم بی آر ٹی روٹ سے نکل کر فرار ہوگیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور نے بھی واقعہ کی تفصیلات بتائیں۔ انھوں نے کہا کہ آج صبح کالے رنگ کی گاڑی میں سوار شخص بی آر ٹی کوریڈور میں داخل ہوا اور روکنے پر اس نے گارڈ پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔ اس شخص کی فائرنگ سے گارڈ زخمی ہوا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور نے مزید بتایا کہ چغلپورہ اسٹاپ پر اور ریلوے اسٹیشن اسٹاپ کے قریب کوئیک ریسپانس ٹیم نے کار سوار کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہوگیا، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ کار سوار کی جلد شناخت اور گرفتاری کیلئے پولیس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

11 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago