Categories: Latest News

پشاور: بی آر ٹی مین روٹ پر رکشوں اور چنگچیوں کے داخلے پر 2 دسمبر سے مکمل پابندی

پشاور: بی آر ٹی مین روٹ پر رکشوں اور چنگچیوں کے داخلے پر 2 دسمبر سے مکمل پابندی

پشاور (اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت پشاور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک اژدہام پر قابو پانے کے لیے حکومت نے بڑے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ دو دسمبر سے بی آر ٹی مین روٹ پر رکشوں، چنگچیوں اور لوڈرز کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے رکشے ضبط کیے جائیں گے اور مالکان کو جیل بھیجا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب سے نئے رکشوں، چنگچی اور لوڈرز کی درآمد پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

ڈرائیورز کی آگاہی کے لیے بینرز کی تنصیب کے احکامات

ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی سے متعلق آگاہی کے لیے آج سے ہی بی آر ٹی اور ملحقہ روٹس پر بینرز آویزاں کیے جائیں۔

رکشوں اور چنگچیوں کی تعداد معلوم کرنے کا فیصلہ، نئی کمیٹی قائم

شہر بھر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی اصل تعداد معلوم کرنے اور آبادی کے لحاظ سے روٹ پرمٹ اور رجسٹریشن کے نئے نظام کی تیاری کے لیے ایک بین الادارہ جاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
کمیٹی میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس، محکمہ ایکسائز اور محکمہ ماحولیات کے افسران شامل ہوں گے۔

کمشنر ریاض خان محسود کی زیر صدارت اہم اجلاس

یہ فیصلے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیے گئے، جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس، پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہر کی ٹریفک صورتِ حال، پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل اور بی آر ٹی روٹ پر بڑھتے دباؤ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے سخت فیصلے ضروری: کمشنر

کمشنر ریاض خان محسود نے خطاب کرتے ہوئے کہا:

“پشاور میں ٹریفک اژدہام پر قابو پانے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے سخت فیصلے ناگزیر ہو چکے ہیں۔ تمام ادارے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے نجات مل سکے۔”

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

10 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago