Categories: Latest News

پشاور: سرکاری اسپتال میں سی سی ٹی وی آپریٹر بلیک میلنگ میں ملوث نکلا

پشاور: سرکاری اسپتال میں سی سی ٹی وی آپریٹر بلیک میلنگ میں ملوث نکلا

این سی سی آئی کی کارروائی،خاتون کی شکایت پربلیک میلنگ نیٹ ورک بےنقاب

پشاور میں خاتون کی شکایت پرخطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا۔ این سی سی آئی نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سرکاری اسپتال میں سی سی ٹی وی آپریٹر نکلا، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

این سی سی آئی کے مطابق ملزم عمران نے شادی کاجھانسہ دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر و ویڈیوزحاصل کیں اور بعد ازاں بلیک میل کرکے لاکھ روپے تاوان مانگا۔ ریکارڈ کیے گئے بیانات کے مطابق ملزم نے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو نازیبا ویڈیو بھیج کربلیک میلنگ کی کوشش کی۔

این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں خفیہ ملاقات طے کروا کے چھاپہ مارکر ملزم کو موقع پرگرفتارکیا۔ گرفتاری کے دوران قیمتی موبائل فون، واٹس ایپ چیٹ اور متعدد خواتین کی خفیہ ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

7 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago