Peshawar: Faqirabad Police Station action, several people involved in immoral activities arrested
پشاور: تھانہ فقیرآباد پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے زریاب کالونی میں مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث متعدد مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، سماجی برائیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں یہ کارروائی عوامی شکایات موصول ہونے پر عمل میں لائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی فقیرآباد سرکل اعجاز نبی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ فقیرآباد عاقب خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ زریاب کالونی میں کارروائی کی، جس کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار مرد ملزمان میں محمد حامد، محمد زید علی، جمال الدین اور حمزہ شامل ہیں، جبکہ خواتین ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے واضح کیا ہے کہ سماجی برائیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…