Categories: Latest News

پشاور: زمین کے تنازعے پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پشاور: زمین کے تنازعے پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

باڑہ: تھانہ باڑہ کی حدود برقمبرخیل امن چوک میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں فریقِ اول سے فرہاد ولد بادشاہ جاں بحق ہو گئے، جبکہ فریقِ دوم سے زوجہ اصغر اور آفتاب ولد اصغر موقع پر دم توڑ گئے۔

واقعے میں اصغر اور ان کی بیٹی مسماۃ (ب) زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے پہلے ڈوگرہ ہسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں انہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعے کے باعث پیش آیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی افراد کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

19 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

3 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago