Peshawar; Food minister reached the grid station, restored power to several feeders
پشاور (ایکسپریس نیوز): وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو گرڈ اسٹیشن میں پہنچ گئے، جہاں انہوں نے کئی فیڈرز پر بجلی بحال کروا دی۔
صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے گرڈ اسٹیشن میں بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پیسکو حکام سے ملاقات کی اور 5 سے زیادہ فیڈرز پر بجلی بحال کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔
ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پیسکو حکام کو بجلی بحال کرانے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد مردان کے علاقے رورل۔1، باغ ارم، عید گاہ، مستری آباد ، شیخ ملتون ٹاؤن ، نوے کلے ، احمد آباد میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔
انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ شیڈول لوڈشیڈنگ کے سوا بجلی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…