Categories: Latest News

پشاور؛ گرڈ اسٹیشن میں دخل اندازی سے فالٹ آگیا، 24 گھنٹوں کے بعد بجلی بحال

پشاور؛ گرڈ اسٹیشن میں دخل اندازی سے فالٹ آگیا، 24 گھنٹوں کے بعد بجلی بحال

 پشاور: گرڈ اسٹیشن میں دخل اندازی کے نتیجے میں کئی فیڈرز میں فالٹ آ گیا اور شہر میں بجلی بند ہونے کے 24 گھنٹوں بعد بحال کردی گئی۔

ویب ڈیسک (ایکسپریس نیوز): ترجمان پیسکو کے مطابق فیڈرز میں فالٹ زبردستی گرڈ شروع کرنے کی وجہ سے آیا تھا، جس کے بعد 24 گھنٹے تک 12 فیڈرز میں حال بجلی بحال نہیں ہو سکی ، جس کی وجہ سے شہری و نواحی علاقوں میں لوگ ذہنی کرب کا شکار رہے اور کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق اچانک فیڈرز بحالی سے سسٹم اوور لوڈ ہو کر ٹرپ کرگیا، جس کی وجہ سے 32 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بند ہو گئی تھی، جس پر پیسکو کی ٹیموں نے بحالی آپریشن شروع کیا اور مرمتی کام مکمل کرکے تمام فیڈرز پر بجلی بحال کی۔

بعد ازاں رحمان بابا گرڈ اسٹیشن سے منسلک تمام 32 فیڈرز پر شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مظاہرین کی جانب سے گرڈ میں زبردستی فیڈرز چالو کرانے کی وجہ سے فالٹ کے باعث بجلی معطل ہوئی تھی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago