Categories: Latest News

آئندہ بجٹ میں بیوٹی پارلرز اور سکن کلینکس کے سامان پر ٹیکس میں کمی کا امکان

آئندہ بجٹ میں بیوٹی پارلرز اور سکن کلینکس کے سامان پر ٹیکس میں کمی کا امکان

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ میں بیوٹی پارلرز، سکن کلینکس، ہیلتھ کلبز اور متعلقہ شعبوں میں استعمال ہونے والے درآمدی سامان اور مشینری پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق کسٹمز کے نوٹیفکیشن نمبر 1151 اور 1152 کے تحت مختلف اشیاء پر عائد ڈیوٹی میں مزید 2 سے 5 فیصد تک کمی کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں درآمد شدہ میک اپ مصنوعات پر ڈیوٹی 44 فیصد سے کم کرکے 40 فیصد کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح بیوٹی پارلرز میں استعمال ہونے والے خام مال پر بھی ڈیوٹی 44 فیصد سے کم ہو کر 40 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق بیوٹی پارلرز کے لیے درآمد کیے جانے والے سن بلاک، سن اسکرین اور بالوں کی نگہداشت سے متعلق خام مال پر بھی ڈیوٹی 44 فیصد سے کم کرکے 40 فیصد کیے جانے کی تجویز ہے۔

مردانہ بیوٹی سیلونز میں استعمال ہونے والی شیونگ کریم اور آفٹر شیو لوشن پر عائد ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کرکے 35 فیصد کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح فیس واش، صابن اور دیگر متعلقہ خام مال پر بھی ڈیوٹی میں 5 فیصد کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جلد کی نگہداشت، چہرے کی صفائی اور پالش کے لیے استعمال ہونے والی کریمز اور لوشنز پر ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کرکے 35 فیصد کیے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان تجاویز کا حتمی فیصلہ وفاقی بجٹ 2026-27 کی منظوری کے بعد سامنے آئے گا، تاہم مجوزہ اقدامات کا مقصد بیوٹی اور ذاتی نگہداشت کی صنعت کے لیے درآمدی لاگت میں کمی لانا ہے۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

9 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

20 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago