Health card counter staff missing in Hayatabad Medical Complex, inquiry started
ویب ڈیسک: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا گارڈ ایمبولینس سے رشوت لینے پر معطل کر دیا گیاہے، ایچ ایم سی سکیورٹی گارڈ ممتاز محمد آفریدی پر سول ایمبولینس ڈرائیورز سے کمیشن یا رشوت طلب کرنے کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ اس معاملے کی تصدیق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے ہوئی ہے جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو معطل کر دیا ہے اور اس کے خلاف انکوائری بٹھا دی ہے۔
اس سلسلے میں الزام ہے کہ ممتاز آفریدی نے ہسپتال کے باہر پی ڈی اے پارکنگ میں سول ایمبولینس ڈرائیورز سے غیر قانونی طور پر رقم وصول کی ہے۔ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایچ ایم سی کے سکیورٹی آفیسر نے اس معاملے پر میڈیکل ڈائریکٹر کو ایک تفصیلی رپورٹ ارسال کی ہے جس میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔ انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سکیورٹی گارڈ کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
ایم ڈی ڈاکٹر شہزاد اکبر کے مطابق اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس معاملے کی گہرائی میں جائے گی اور سفارشات پیش کرے گی ہسپتال کے چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر کو بھی اس معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال جیسے مقدس اداروں میں اس قسم کی بدعنوانی ناقابل قبول ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ رواداری کی پالیسی پر کاربند ہے اور ایسے ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا گارڈ ایمبولینس سے رشوت لینے پر معطل کر دیا گیاہے.
پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…