Categories: Latest News

پشاور، آئس ڈیلر ٹرالی میں فرار ہوا، ایک اہلکار سہولت کار بنا

ویب ڈیسک: مارچ 3, 2023 پشاور سنٹرل جیل سے آئس ڈیلر کے فرار میں ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور اور ایک اہلکار پر تعاون اور سہولت کاری کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فرار آئس ڈیلر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے شرقی پولیس کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ سنٹرل جیل پشاور سے سیف الرحمن نامی ملزم فرار ہوا ہے جو آئس کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔ ملزم کا تعلق سوات سے ہے ۔ جیل انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی بھی چھان بین کی ۔
ذرائع کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزم گندم لانے والی ٹریکٹر ٹرالی میں فرار ہوا جس میں ٹرالی کے ڈرائیور اور ایک سٹاف ممبر نے مبینہ طور پر اسے مدد فراہم کی ہے ۔ جیل سے فرار ملزم سیف الرحمن سمیت ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے باقاعدہ مراسلہ شرقی پولیس کو ارسال کیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آئس ڈیلر کے فرار کے معاملہ میں جیل انتظامیہ نے پہلے ہی 2اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس سمیت 9اہلکاروں کو معطل کر رکھا ہے اور اہلکاروں کے بیانات قلمبند بند کرنے ، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی چھان بین سمیت انکوائری مکمل ہونے پر مزید حقائق سامنے آسکیں گے اور ذمہ داروں کا تعین بھی ہوسکے گا۔

via: Mashriq Tv

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

14 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago