Categories: Latest News

پشاور سنٹرل جیل سے آئس ڈیلرفرار، عملہ کی دوڑیں لگ گئیں

ویب ڈیسک: مارچ 2, 2023 پشاور کے سنٹرل جیل سے آئس ڈیلر پراسرار طور پر فرار ہوگیا ہے جس کے جیل سے فرار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ قیدی کے مبینہ فرار کے بعد جیل عملہ کی دوڑیں لگ گئی ہیں ۔ جیل انتظامیہ نے ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر2اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس سمیت 9اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری بٹھا دی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔ متعلقہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث رہا۔ ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل پشاور کے عملے کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث آئس کے الزام میں قید ملزم جیل سے اچانک غائب ہوگیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ 3 ہزار سے زائد حوالاتی جیل کی مختلف بار کوں میں قید ہیں اور رات کے وقت قیدیوں و حوالاتیوں کو بارک یا چکیوں میں بند کیا جاتا ہے تاہم آئس کے الزام میں گرفتار ہونے والا حوالاتی سیف الرحمن مبینہ طور پر غائب تھا۔
جس پر عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم کی ضمانت درخواست بھی ہائیکورٹ سے خارج ہوگئی تھی۔ جیل میں خوراک پہنچانے اور قیدیوں کی منتقلی کیلئے گاڑیوں کی آمدورفت لگی رہتی ہے اور ایک خدشہ یہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئس ڈیلر مبینہ طور پر گاڑی میں فرار ہوا ہوگا تاہم اس حوالے سے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لینے سمیت دیگر پہلوئوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ جیل سے آئس ڈیلر کے غائب ہونے پر ذرائع نے بتایا ہے کہ دو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس سمیت 9اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے گئے جبکہ آئی جی جیل خانہ جات کو بھی واقعہ سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے ۔ سخت سیکورٹی انتظامات کے باوجود سنٹرل جیل سے مبینہ قیدی کے غائب ہونے پر مختلف سوالات اٹھ رہے ہیں تاہم انکوائری کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

via: Mashirq Tv

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

14 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago