Categories: Latest News

پشاور؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا، لاکھوں روپے اور دستاویزات برآمد

 پشاور – ویب ڈیسک : غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا مار کارروائی میں لاکھوں روپے اور دستاویزات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان شاہ  کی ہدایت پر ایک بڑی کارروائی کی، جس میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان حضرت بلال اور وقاص بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کررہے تھے۔ پشاور صدر سے گرفتار کیے گئے ملزمان سے 20 لاکھ 40 ہزار پاکستانی روپے اور حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں و شواہد برآمد ہوئے جب کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

via: Express News

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

7 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

12 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

20 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

21 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

23 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

1 day ago