Peshawar: Men have been appointed in the laser section of women with cancer
کینسر اسپتال ارنم میں خواتین لیزرسیکشن میں مرد تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایک مریضہ کا کہنا ہے کہ بہت شرمندگی ہوتی ہے تاہم مجبوری ہے۔
پشاور ڈویژن کے کینسر اسپتال ارنم میں کینسر کی مریض خواتین کے لیزرسیکشن میں مرد تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
آج نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک مریضہ نے بتایا کہ لیزر کے لیے قمیض اتارنی پڑتی ہے، اور لیزر سیکشن میں دونوں میل اٹینڈٹ ہیں،کوئی خاتون نہیں۔
مریضہ نے بتایا کہ مرد اٹینڈٹ کے سامنے بڑی شرمندگی ہوتی ہے لیکن مجبوری ہے، کیوں کہ صوبے میں لیزر صرف یہاں ہی ہوتا ہے۔
دوسری جانب آج نیوز کی نشاندہی پر صوبائی وزیر اطلاعات میاں فیروز شاہ کا ردعمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے کہا کہ کہیں بھی اپنی روایات کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے محکمہ صحت کو معاملہ دیکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…