Categories: Latest News

پشاور: پابندی کے باوجود غیر قانونی سموں کی فروخت جاری

ویب ڈیسک 16 اکتوبر 2023 : پشاورمیں بلا اجازت کھلے عام سڑکوں پر موبائل سم کے کاروبار پر دو ماہ کی پابندی کے باوجود موبائل سم کی خرید وفروخت جاری ہے اور بعض علاقوں میں سڑکوں پر ہی سٹالز لگائے گئے ہیں جن میں بعض سٹالز پر سم خریدنے والے صارفین کو غذائی سامان بھی دیاجارہا ہے جن کیخلاف کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے غیرقانونی سم پر پابندی کے بعد اس کاروبار سے وابستہ افراد نے سم فروخت کرنے کیلئے سٹالز کیساتھ ساتھ پی سی اوز میں بھی ڈیرے ڈال دئیے ہیں جہاں پر سم فروخت کرنیوالے افراد لوگوں کوبغیر کسی شناختی دستاویز کے سم دے رہے ہیں
اس کے علاوہ مضافاتی علاقوں میں گاڑیوںپرسپیکرزلگاکر سم فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور سم خریدنے کیساتھ ایک سے دو کلو چینی بھی مفت بانٹ رہے ہیں۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ سم کی غیر قانونی خرید وفروخت کو روکنے کیلئے پولیس کو کارروائی کرنے کا اختیار منتقل کردیا گیا ہے اور آج پیر کے روزسے اس ضمن میں شہر میں چھان بین کا آغاز کردیا جائے گا۔

via: Mashriq Tv

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

5 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago