Categories: Latest News

پشاور: ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز کیلئے آئی سافٹ ویئرکی تنصیب لازمی قرار

پشاور: ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز کیلئے آئی سافٹ ویئرکی تنصیب لازمی قرار

پشاور: سکیورٹی خدشات کے بڑھنے کے بعد پشاور میں ہوٹلز اور گیسٹ ہاو سز کیلئے آئی سافٹ ویئرکی تنصیب لازمی قرار دیدیا گیا ہے، رہائشی مہمانوں کا رجسٹریشن طریقہ اب بدل دیا گیا ہے، اب ہر آنے والے مسافر کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے سیدھا پولیس تک پہنچے گا اور نئی ہدایات نہ ماننے والے ہوٹلز کو بند کرنے کی تیاری بھی مکمل ہے۔
پشاور میں سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر صوبائی حکومت اور کیپیٹل سٹی پولیس نے تمام ہوٹلز، گیسٹ ہاو سز اور سراو ں میں آئی ٹی بیسڈ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس فیصلے کے تحت شہر میں موجود ہر رہائشی مقام کو ہوٹل آئی سافٹ ویئرلازمی طور پر نصب کرنا ہوگا تاکہ مہمانوں کا مکمل ریکارڈ فوری طور پر ڈیٹا سنٹر سے منسلک ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق کئی ہوٹلز میں قیام پذیر افراد کا رجسٹریشن عمل نامکمل یا غیر ذمہ دارانہ پایا گیا تھا، جس کے باعث مشکوک افراد مختلف ناموں سے رہائش اختیار کر لیتے تھے، اسی پس منظر میں متعلقہ اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئی ٹی سسٹم نہ اپنانے والے ہوٹلز سیل کئے جائیں گے اور رجسٹریشن میں غفلت برتنے والے مالکان کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی اور تمام مہمانوں کا ڈیٹا اصل ٹائم میں حکومت پاس موجود ہوگا۔
یاد رہے کہ سکیورٹی خدشات کے بڑھنے کے بعد پشاور میں ہوٹلز اور گیسٹ ہاو سز کیلئے آئی سافٹ ویئرکی تنصیب لازمی قرار دیدیا گیا ہے،

Publisher 

Recent Posts

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

12 hours ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

1 day ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

3 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

3 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 days ago