Categories: Latest News

پشاور سمارٹ سٹی منصوبہ: ٹریفک، صفائی، پانی اور پارکس کے لیے جامع حکمت عملی تیار

پشاور سمارٹ سٹی منصوبہ: ٹریفک، صفائی، پانی اور پارکس کے لیے جامع حکمت عملی تیار

وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کی زیر صدارت پشاور سمارٹ سٹی منصوبے پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پشاور سے منتخب ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ بلدیات، تعمیرات و مواصلات، ایریگیشن اور دیگر متعلقہ محکموں نے پشاور کو سمارٹ سٹی بنانے کے لیے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں صفائی، نکاسی آب، پینے کے پانی، سڑکوں، پارکس اور دیگر سمارٹ سکیموں پر غور کیا گیا۔ شہر میں ٹریفک، صفائی اور نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے غیر قانونی سبزی منڈیوں کی فوری منتقلی کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ سلاٹر ہاؤس اور قبرستانوں کے لیے اراکین اسمبلی اپنی تجاویز جمع کرائیں گے۔

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے غیر فعال ٹیوب ویلز کو دوبارہ فعال کرنے کا پروپوزل سیکرٹری بلدیات کو پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یہ اہم فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئندہ کسی بھی پارک میں اوپن ایئر جم نہیں لگایا جائے گا اور پشاور کے کسی پارک کو بغیر فیس سروس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اراکین اسمبلی کی تجاویز کو موقع پر ہی سمارٹ سٹی پلان میں شامل کر لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے کہا کہ “پشاور تمام پشتونوں کا گھر ہے، اسے عظیم بنانا سب کی ذمہ داری ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ جون 2026 تک پشاور میں نمایاں ترقی کے اثرات نظر آئیں گے، اور فارم 45 سے منتخب ایم این ایز و ایم پی ایز کی تجاویز کو سنجیدگی سے شامل کیا جائے گا۔ مینا خان آفریدی نے تمام سکیموں کی لسٹنگ، ڈیزائننگ اور فزیبلٹی جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

وزیر بلدیات کے مطابق سمارٹ سٹی منصوبہ پشاور کی شہری زندگی میں ایک انقلابی تبدیلی لائے گا۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

12 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

20 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

22 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago