A grand ceremony of mass marriages of 31 orphaned and destitute girls under the “Asan Nikah Program” under Al-Khidmat Foundation
پشاور (پریس ریلیز) — الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام “آسان نکاح پروگرام” کے تحت پشاور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی مزید 31 یتیم اور نادار بچیوں کو لاکھوں روپے مالیت کے گھریلو استعمال کی ضروری اشیاء پر مشتمل جہیز سیٹ فراہم کیے گئے۔
اس موقع پر پیرامانٹ شادی ہال نادرن بائی پاس پشاور میں اجتماعی شادیوں کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت جماعت اسلامی پشاور کے ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم مہمانِ خصوصی تھے۔
تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی نائب صدر ذکراللہ مجاہد، پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر سید ظاہر علی شاہ، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالواسع، الخدمت کے صوبائی صدر خالد وقاص، ضلعی صدر ارباب عبدالحسیب، اے ڈی سی ریلیف عظمیٰ مکرم، اور سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر جنید الطاف سمیت معززینِ شہر، سماجی شخصیات اور مخیر حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر 31 جوڑوں کا نکاح جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالواسع نے پڑھایا۔
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر جوڑے کو ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا امدادی پیکیج فراہم کیا گیا، جس میں ڈبل بیڈ، واشنگ مشین، پیڈیسٹل فین، استری، جوسر، ہاٹ پاٹ، واش روم سیٹ، کوکر، پتیلہ سیٹ، ڈنر، ٹی اور واٹر سیٹ، کچن سیٹ اور سردیوں کے لیے بستر پر مشتمل ونٹر پیکیج شامل تھا۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے، اور وہ اس مشن کو جاری رکھنے کے لیے اہلِ خیر اور صاحبِ ثروت افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ “آسان نکاح پراجیکٹ” میں عطیات دے کر مستحق نوجوانوں کی شادیِ خانہ آبادی میں مدد کریں۔
مہمانِ خصوصی امیرالعظیم نے کہا کہ میاں بیوی خاندان کی بنیاد ہیں، اور جب یہ بنیاد مضبوط ہوگی تو معاشرہ بھی مستحکم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مغربی معاشرے میں طلاق کے بڑھتے رجحان کے منفی اثرات ہمارے معاشرے میں بھی داخل ہو رہے ہیں، جن سے بچاؤ کے لیے خاندانی نظام کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن حقیقی معنوں میں فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے کام کر رہی ہے، اور رنگ، نسل، زبان یا مذہب سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کاوشیں اور ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہیں، اور الخدمت فاؤنڈیشن اسی مشن کو آگے بڑھا رہی ہے۔
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…