Peshawar: Al-Khidmat Foundation's Qurbani Campaign 2026 begins, vows to deliver meat to deserving families
پشاور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر اپنی “قربانی کی کھالیں، الخدمت فاؤنڈیشن کو دیجیے” مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مہم کا مقصد قربانی کی کھالوں اور عطیات کے ذریعے مستحق، نادار اور ضرورت مند خاندانوں کی معاونت کرنا ہے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے مطابق شہری قربانی کی کھالیں یا مالی تعاون فراہم کرکے فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ادارے نے اجتماعی قربانی کے لیے مختلف پیکجز بھی متعارف کرائے ہیں، جن میں بڑے جانور میں حصہ 25 ہزار روپے جبکہ مکمل جانور 60 ہزار روپے میں شامل کیا گیا ہے۔
مہم کے سلسلے میں حلقہ پی کے-81 پشاور صدر کے ذمہ داران اور رابطہ نمبرز بھی جاری کیے گئے ہیں تاکہ شہری آسانی سے اپنی کھالیں اور عطیات جمع کرا سکیں۔
الخدمت فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ قربانی کی کھالوں اور عطیات سے حاصل ہونے والے وسائل مستحق خاندانوں، یتیم بچوں اور دیگر فلاحی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…