Categories: Latest News

سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کیلئَے ان لائن کیس ہیرنگ کا افتتاح

ویب ڈیسک – 24 نومبر 2023: سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے لیے ان لائن کیس ہیرنگ کی سہولت کا افتتاح، قیدیوں کے مساَئل سرعت کے ساتھ سنے اور ان کے حل کیلئے بروقت کوششیں کی جائِیں گی۔
ذرائع کے مطابق نگران صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات اور سوشل ویلفیئر ارشاد قیصر نے سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کے لیے ان لائن کیس ہیرنگ کی سہولت کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر نگران صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر کا کہنا تھا کہ جیل میں ان لائن ہیرنگ کی سہولت سے سیکیورٹی خدشات اور پٹرول کے اخراجات پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنگین نوعیت کے کیسز میں گرفتار ملزمان اب عدالتوں میں ان لائن پیشی کے ذریعے پیش کیے جا سکیں گے جبکہ ضمانت اور رہائی کے فیصلے جیل انتظامیہ کو ان لائن موصول ہوں گے۔
نگران صوبائی وزیر ارشاد قیصر نے واضح کیا کہ جیلوں کی تزئین و آرائش پر کام جاری ہے، 4 جیلوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوگیا ہے جس میں پشاور جیل بھی شامل ہے۔ جیلوں میں اصلاحات کے ساتھ قیدیوں کی تربیت، علاج اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیل میں قیدیوں کو مختلف ہنر سکھائے جا رہے ہیں تاکہ وہ باہر نکل کر اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے اور غلط کاموں سے دور رہیں۔
نگران صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی بہتری کے لیے جیلوں کو جدید ٹیکنالوجی پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

via: Mashirq Tv

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

11 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

22 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago