Khyber Pakhtunkhwa: Launch of modern service to connect prisoners with their families
خیبرپختونخوا کے محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے قیدیوں اور ان کے گھر والوں میں رابطوں کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کال سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: سروس کے حصول کیلئے صوبے کے مختلف شہروں کے پولیس اسٹیشنوں میں دو دو سیلز قائم کئے گئے ہیں جہاں کمپیوٹرز سے منسلک ویب کیم کی سہولت بھی میسر ہے۔
محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے اس اقدام سے قیدی مطمئن دکھائی دیتے ہیں، دور دراز علاقوں کے قیدیوں کا کہنا ہے کہ پہلے ان کو کئی دنوں تک اپنوں سے ملاقات کیلئے انتظار کرنا پڑتا تھا، لیکن اب ویڈیو کال سروس سے فاصلے سمٹ گئے ہیں۔
ویڈیو کال سروس کو قیدیوں کے اہل خانہ نے بھی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ وہ اس اقدام پر محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کے شکر گزار ہیں۔
جیل خانہ جات کے حکام کا کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف جیلوں میں ویڈیو کال سہولت کی فراہمی سے خصوصاً دوردراز علاقوں سے آنے والے ملاقاتیوں کے سفری اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔
via: Geo News
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…