Peshawar: Police arrest groom for firing at wedding party
پشاورلائیو: پشاور پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور قانون کی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ شادی بیاہ کی تقریبات میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر پولیس نے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت فوری ایکشن لیتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تھانہ گلبہار کی حدود میں واقع بخاری ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کارروائی کی۔
ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا جو تقریب میں اندھا دھند ہوائی فائرنگ کر رہا تھا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ناصر پور کے علاقے میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہے کو چمکنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
ملزم کی شناخت دلہے کے طور پر ہوئی ہے، جو شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ میں ملوث تھا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی، جو خطرناک انداز میں استعمال کی جا رہی تھی۔
فقیر آباد کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ اور آتش بازی کی اطلاع پر پولیس نے بروقت کارروائی کی۔
ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا، جس کے قبضے سے نہ صرف پستول برآمد ہوا بلکہ آتش بازی کا سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
پولیس نے اس موقع پر تمام متعلقہ افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کا عندیہ دیا ہے۔
پشاور پولیس کے ترجمان کے مطابق، “شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور آتش بازی جیسے واقعات نہ صرف قانون شکنی ہیں بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرہ ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “پولیس نے ان واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کیا ہے اور ایسے تمام عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔”
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شادی بیاہ یا دیگر تقریبات میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…