Categories: Latest News

پشاور پولیس:مختلف تھانوں کی کامیاب کارروائیاں جاری، شراب اور چرس سپلائی کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

پشاور پولیس:مختلف تھانوں کی کامیاب کارروائیاں جاری، شراب اور چرس سپلائی کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائی

گلبرگ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے ایک کلوگرام سے زائد چرس اور دو بوتل شراب برآمد کی گئی ہے۔

تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کی کارروائی

بھانہ ماڑی پولیس نے شراب سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جو موبائل فونز پر آرڈر لے کر مخصوص گاہکوں کو شراب فراہم کرتا تھا۔ پولیس نے کاروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 20 بوتل شراب برآمد کرلی ہے۔

تھانہ فقیر آباد پولیس کی کارروائیاں

فقیر آباد پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک کلوگرام چرس، 600 گرام ہیروئن، ایک عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کئے ہیں۔

تھانہ تاتارا پولیس کی کارروائیاں

تاتارا پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے پانچ کلوگرام چرس برآمد کی گئی ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس کی ان کارروائیوں سے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

5 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

17 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

22 hours ago