Khyber Pakhtunkhwa: Action taken against fake land transfers, 3 people including Patwari arrested
ویب ڈیسک: پشاور میں چوری واردات ڈرامہ نکلی، ساس کے زیورات اور لاکھوں روپے ہتھیانے والا داماد ساتھی سمیت گرفتار، متھرا پولیس نے گتھی سلجھا دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی ساس کے امانتاً رکھوائے گئے طلائی زیورات، سعودی ریال اور نقد رقم ہتھیانے کے لیے اپنے ہی گھر میں چوری کا ڈرامہ رچایا۔
پولیس کے مطابق یاسین نامی شخص نے 13 جولائی کو رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ سسرال گیا تھا، واپسی پر گھر کا تالہ اور کمرے کی کھڑکی ٹوٹی ہوئی ملی جبکہ سامان بکھرا پڑا تھا۔
اس نے دعویٰ کیا کہ گھر سے ساڑھے 4 تولے طلائی زیورات، 3 لاکھ 75 ہزار روپے اور 12 ہزار 300 سعودی ریال چوری ہو گئے، جو اس کی ساس نے بطور امانت اس کے گھر رکھوائے تھے۔
پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش شواہد اور تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مبینہ واردات بیرونی افراد نے نہیں بلکہ خود مدعی نے اپنے ساتھی اسلام شیر کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے تحت کی تھی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف غلط بیانی، جھوٹی رپورٹ درج کرانے اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر سامان برآمد کر لیا گیا، جس میں ساڑھے 4 تولے سونا، 4 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور 12 ہزار 300 سعودی ریال شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ابتدائی بیان میں مبینہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ اس نے مالی مشکلات اور غربت کے باعث یہ منصوبہ بنایا۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…