ویب ڈیسک: فروری 15, 2023 پشاورمیں5ہزاربستروں پر مشتمل بڑے ہسپتالوں میں ایک نوزائیدہ بچی کو بیڈ نہ مل سکا۔ یہ بچی ایک پرائیویٹ اورتین تدریسی ہسپتالوں کے درمیان فٹ بال بنی رہی۔ بچی کو ای اور نجی ہسپتال میں منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پشاور شہر کے ایک نجی ہسپتال عرفان ہسپتال سے20روز کی نوزائیدہ بچی کو11 فروری کو علاج کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے صوبہ کے سب سے بڑے ہسپتال ایل آر ایچ ریفر کیا گیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اس ہسپتال میں 18سو سے زائد بستر ہیں اور تمام لوگوں کا علاج دیا جارہا ہے لیکن چونکہ تمام نظام مینجرز کے ہاتھوں میں ہیں اس لئے مریضوں کے داخلے کا نظام بھی غیر ڈاکٹر افراد نے سنبھالا رکھا ہے۔
جب بچی کے والدین ایل آر ایچ آئے تو بچی کیلئے بستر دستیاب نہیں تھا جس کے بعد ٹرینی میڈیکل آفیسر نے بچی کو صوبہ کے دوسر ے بڑے ہسپتال کے ٹی ایچ ریفر کیا ۔ یہ ہسپتال صوبے کا دوسرا بڑا ہسپتال بتایا جارہا ہے لیکن اس بچی کیلئے اس ہسپتال میں بھی چند فٹ کی جگہ نہیں تھی۔ کے ٹی ایچ کے ڈاکٹروں نے بچی صوبہ کے تیسرے بڑے ہسپتال ایچ ایم سی ریفر کردی لیکن یہ ہسپتال بھی بچی کو بستر دینے سے انکاری ہوگیا۔ سرکاری ہسپتالوں میں بچی کو علاج کی بنیادی سہولت نہ ملنے پر بچی کو ایک نجی ہسپتال داخل کردیا گیا ہے ۔
via: Mashirq TV
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…