peshawar live news-update
پشاور: خیبر پختون خوا میں ٹریفک پولیس کے اہلکار نے شہری کا چالان کرتے ہوئے نام کی جگہ گالی لکھ دی، شہری نے چالان کی تصویر وائرل کردی جس کے بعد اہل کار کو معطل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ٹریفک پولیس کا پہلے سلام پھر کلام کا سلوگن محض ایک ڈرامہ نکلا، پشاور میں اہلکار نے بداخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض نام نہ بتانے پر شہری کے چالان پر نام کی جگہ نازیبا لفظ لکھ دیا۔
متاثرہ شہری نے اپنے بیان میں کہا ہے ون وے کی خلاف ورزی کی تھی جس پر ٹریفک اہلکار نے مجھے روکا تو میں نے بتایا کہ راستے کا علم نہیں تھا، ایجوکیشن محکمے کا نائب قاصد ہوں۔
شہری کے مطابق اہلکار رومان شاہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر چالان کی غرض سے نام پوچھا تو میں نے عرض کی کہ چالان نہ دیں تو اہلکار نے نام کی جگہ نازیبا لفظ لکھ دی اس ایک لفظ سے دشمنیاں جنم لے سکتی ہیں۔
شہری نے اپیل کی کہ ایس ایس پی ٹریفک سے التماس ہے کہ ٹریفک پولیس کی بدنامی کا سبب بننے والے ایسے اہل کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
بعدازاں سوشل میڈیا پر معاملہ وائرل ہونے پر ایس ایس پی ٹریفک نے نوٹس لے لیا اور غیر اخلاقی الفاظ لکھنے پر ٹریفک پولیس کے اہلکار کو معطل کردیا۔
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…