Violation of traffic rules, disputes over fines have become commonplace in Peshawar
ویب ڈیسک: پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر دیئے جانے والے جرمانوں پر جھگڑے معمول بن گئَے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں کئی گنا اضافے کے باعث شہری خصوصا غریب ٹیکسی ،رکشہ ودیگرڈرائیورز سخت پریشانی کا شکار ہیں، اور آئے روزجرمانوں کے معاملے پرٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ ڈرائیوروں کے بحث ومباحثے اورلڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں۔
گزشتہ روز بھی روٹ پرمٹ نہ ہونے پر 8ہزار روپے کا چالان تھمانے پر ٹریفک اہلکار اور ڈرائیور میں تلخ کلامی و لڑائی ہوگئی، اس دوران پولیس کاموقف ہے کہ زیادہ تر ڈرائیورز ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرتے۔ موٹرسائیکل سوار کیلئے ہیلمٹ نہ پہنے پر 1000روپے کا چالان مقرر ہے، اسی طرح جعلی دستاویزات، لائسنس ونمبرپلیٹ نہ ہونے، روٹ پرمٹ نہ ہونے، اوورلوڈنگ، غلط روڈ کراسنگ،تیزرفتاری،غلط پارکنگ ، کالے شیشے وغیرہ پر بھی ٹریفک جرمانے کئی گنا بڑھائے گئے ہیں، یہ جرمانے 1000سے لیکر 10000تک مقرر ہیں۔
گزشتہ روز سنٹرل جیل کے قریب ٹریفک اہلکار اور بھینسیں لیجانے والی بھاری گاڑی کے ڈرائیورکے درمیان 8ہزار روپے چالان پرلڑائی جھگڑ اہوا، ٹریفک پولیس کا موقف ہے کہ مذکورہ گاڑی کا نمبر پلیٹ تھا نہ ہی اس کے پاس روٹ پرمٹ۔ لائسنس ودیگر دستاویز مانگنے پر بحث وتکرار ہوئی جس پر مذکورہ گاڑی قریبی تھانے منتقل کی گئی۔ بعدازاں چالان جمع کرنے پر گاڑی چھوڑی گئی۔ یاد رہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…