پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے کارروائی کے دوران ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنسی کے مالک کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسداد انسانی سمگلنگ سرکل پشاور نے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ تانگی روڈ چارسدہ پر کی گئی چھاپہ مار کارروائی میں ٹریول ایجنسی کے مالک محمد صریر کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم ویزا فراڈ میں ملوث پایا گیا ، جو بغیر لائسنس سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر پاسپورٹ وصول کر رہا تھا۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 11 عدد پاکستانی پاسپورٹس برآمد کئے گئے ہیں، اس حوالے سے ملزم ایف آئی اے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…