Categories: Latest News

پشاور: شارخ خان کے خاندانی گھر کو مرمت کی اجازت کیوں نہیں؟

پشاور میں شارخ خان کا گھر خستہ حال: ‘حکومت بحال کررہی ہے نہ ہمیں کرنے دے رہی ہے’

شاہ رخ خان کے خاندانی گھر میں اب کون رہائش پذیر ہے؟

پرانے طرز اور لکڑیوں سے بنا شاہ رخ خان کا آبائی گھر اب بھی اصلی حالت میں موجود ہے۔ یہ گنجان آباد محلہ شاہ ولی قتال میں ایک تنگ گلی کے اندر واقع ہے۔ جس کے اردگرد کراکری کی دکانیں قائم ہیں۔ گھر میں شاہ رخ خان کی پاکستانی کزن نور جہاں عرف منی  کا خاندان رہائش پذیر ہے۔ نور جہاں عرف منی چند سال پہلے فوت ہو گئی تھیں جبکہ بچے اور خاوند اس گھر میں مقیم ہیں اور گھر منی کے نام پر ہے۔

گھر خستہ حال ہو چکا ہے

شاہ رخ خان کے پاکستانی بہنوئی یاسین برہان نے وی نیوز کو بتایا کہ یہ گھر شاہ رخ خان کے خاندان کا آبائی گھر ہے جو انڈیا منتقلی سے پہلے ان کے والد، چچا اور خاندان کے دیگر افراد رہائش پذیر تھے۔

انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان کے والد کی انڈیا منتقلی کے بعد گھر ان کے پاس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک تاریخی گھر ہے جو ’شاہ رخ خان کے گھر‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جس سے دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آتے ہیں۔ یاسین برہان نے بتایا کہ حکومت اس گھر کی تاریخی اہمیت کو دیکھ کر اسے قومی ورثہ قرار دے چکی ہے۔ جس کے بعد ان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گھر کی حالت خراب ہے، خستہ حال ہو چکا ہے لیکن وہ مرمت کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ شارخ کا خاندانی گھر کئی منزل پر مشتمل تھا لیکن اب صرف گراونڈ اور اپر فلور ہی قابل استعمال ہے جبکہ باقی منزل کی حالت بہت خراب ہے۔ یاسین نے بتایا کہ گھر عمارتوں کے درمیان ہونے سے گرنے سے بچا ہوا ہے۔ ‘یہ گھر اب تاریخی ورثہ ہے۔ اس میں کام یا مرمت ہم خود نہیں کر سکتے۔ معمولی مرمت کے لیے بھی حکومت سے اجازت چاہیے جو کہ بہت مشکل مرحلہ ہے۔’

شاہ رخ خان کے پاکستانی بھانجے جس کا نام شاہ رخ خان ہی کے نام پر ہی رکھا گیا ہے، نے بتایا کہ حکومت ان کی والدہ کے نام ہدایت اور حکم نامہ وقتاً وقتاً جاری کرتی ہے۔ اور انہیں اپنی مرضی سے گھر میں کسی قسم کا کام کرنے سے روکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گھر کی بحالی اور مرمت کی اشد ضرورت ہے ورنہ تاریخی ورثہ منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کے مطابق اس وقت گھر کی بحالی کا کام کیا گیا تو تاریخی گھر کو اصلی حالت میں بحال کیا جاسکتا ہے۔

تاریخی گھروں کی مرمت کے لیے اجازت ضروری ہے، محکمہ آثار قدیمہ

محکمہ آثار قدیمہ کے آفیسر فضل ہادی نے وی نیوز کو بتایا کہ پشاور کے اندرون شہر میں کئی قدیمی گھر ایسے ہیں جنہیں تاریخی ورثہ قرار دیا گیا ہے اور اب ان گھروں کو گرانا یا بے جا تبدیلی کرنا غیر قانونی ہے اور ایسا کرنے پر تین سے پانچ سال کی سزا ہو سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جن گھروں میں لوگ رہائش پذیر ہیں اور مرمت کرنا چاہتے ہیں تو  اس کے لیے محکمہ آثار قدیمہ سے اجازت لینا ضروری ہے۔ اور محکمے کی ٹیم کی نگرانی میں ہی کام کیا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت بھی تاریخی گھروں کی بحالی پر کام کر رہی ہے تاکہ قدیمی تاریخی ورثے کو اصلی حالت میں محفوظ کیا جا سکے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago