Petroleum products likely to become more expensive in the next fiscal year, proposal to double carbon levy
اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کاربن لیوی میں اضافے پر غور کر رہی ہے۔
بجٹ سازی کے عمل سے وابستہ ذرائع کے مطابق حکومت یکم جولائی 2026 سے پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی 2.50 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال کے بجٹ میں پہلی مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات پر 2.50 روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کی گئی تھی، جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں اس شرح کو دگنا کرتے ہوئے 5 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔
مجوزہ اضافے کے بعد نئی شرح کا اطلاق نئے مالی سال کے آغاز سے ہوگا، جس سے حکومتی محصولات میں اضافہ متوقع ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق حکومتی پالیسیوں اور بین الاقوامی وعدوں کی تکمیل میں معاونت بھی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ موجودہ مالی سال کے بجٹ میں ہی کاربن لیوی کو مرحلہ وار 5 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کا عندیہ دیا گیا تھا، اور اب حکومت آئندہ مالی سال میں اس کی مکمل شرح نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کاربن لیوی میں اضافے کا باضابطہ اعلان وفاقی بجٹ 2026-27 کے موقع پر کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق کاربن لیوی میں اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں عوامی اور تجارتی ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں کے اخراجات میں اضافہ متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…