Categories: Latest News

پشاور میں ترقی کا نیا دور، وزیراعلیٰ کا بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

پشاور میں ترقی کا نیا دور، وزیراعلیٰ کا بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

پشاور: دلہ زاک روڈ انڈر پاس کا افتتاح، وزیراعلیٰ کا وفاق پر فنڈز کی عدم فراہمی کا الزام

پشاور: دلہ زاک روڈ انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق کیا جا رہا ہے اور آئندہ 60 روز میں عوام واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کی ترقی اور بحالی کے لیے 100 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ آج 200 ارب روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔

وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاق صوبے اور ضم شدہ اضلاع کو این ایف سی میں ان کا جائز حصہ نہیں دے رہا اور خیبرپختونخوا کے 4 ہزار 758 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

سہیل آفریدی کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبائی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز بھی جاری نہیں کیے جبکہ جنرل بس اسٹینڈ اور سوات ڈیم سمیت متعدد منصوبوں کے لیے این او سی بھی فراہم نہیں کیے جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام چاہتے ہیں کہ آئندہ بجٹ پر بانی چیئرمین سے مشاورت کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ اگر 9 جون تک انہیں اور وزیر خزانہ کو بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ مانسہرہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے 50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ نوجوانوں کے لیے یوتھ اور انٹرنشپ پروگرام متعارف کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں اور معذور افراد کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے جبکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے پاس مزاحمت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا اور تمام پاکستانیوں کو اس کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

13 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago