Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں 6 سے 8 جولائی تک بارشوں کا الرٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

خیبرپختونخوا میں 6 سے 8 جولائی تک بارشوں کا الرٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

پشاور: پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں 6 سے 8 جولائی تک بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، اپر و لوئر دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ اور کوہستان سمیت بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، سوات اور ایبٹ آباد میں اربن فلڈنگ کا بھی امکان ہے، جبکہ تیز ہوائیں کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، سولر پینلز اور فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہیں اور ضروری انتظامات یقینی بنائیں۔

عوام اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، پہاڑی علاقوں، ندی نالوں اور برساتی پانی کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ والدین سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کو ندی نالوں، برساتی پانی اور کھلے گڑھوں کے قریب جانے سے روکیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع کے لیے شہری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

15 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

22 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago