Colorful inauguration of Dera Jat Festival, great news for mountaineers
پشاورلائیو: 5 اپریل 2025 (محمد سعد) : محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں “ڈیرہ جات فیسٹیول” کا شاندار اور رنگارنگ افتتاح کر دیا گیا۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب رتہ کلاچی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں علاقائی ثقافت، روایتی موسیقی، لوک کھیل، سیاحتی معلومات، تاریخی ورثے کی نمائش اور دیگر تفریحی سرگرمیاں شامل تھیں۔
فیسٹیول میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے معلوماتی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں، جن میں صوبے کے مشہور سیاحتی مقامات کے بروشرز، ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے تھری ڈی نقشے، تاریخی مقامات سے متعلق کتب اور دیگر معلوماتی مواد فراہم کیا گیا ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے ٹورازم اتھارٹی اور آثار قدیمہ کے ڈیسک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے ڈپٹی منیجر برائے سیاحتی معلوماتی مراکز، سعید خان نے انہیں صوبے میں جاری سیاحتی منصوبوں اور سیاحتی مقامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
فیصل امین گنڈا پور نے ٹورازم اتھارٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور یہ ادارہ قابلِ تحسین انداز میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے بین الاقوامی کوہ پیماؤں کو راغب کرنے کے لیے تریچ میر چوٹی سمیت دیگر پہاڑی سلسلوں پر کوہ پیمائی کی رائیلٹی فیس کی دو سالہ معافی کی سمری ارسال کر دی ہے، جس سے نہ صرف چترال میں عالمی معیار کی سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ بین الاقوامی کوہ پیما بڑی تعداد میں صوبے کا رخ کریں گے۔
ڈیرہ جات فیسٹیول کی دیگر سرگرمیوں میں پریڈ، کیٹل شو، پی ٹی شو، آتش بازی، نیزہ بازی، مویشیوں کی نمائش، گھڑ سواری اور مارچ پاسٹ شامل ہیں، جو عوام کی دلچسپی اور تفریح کا سامان فراہم کر رہی ہیں۔
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…
بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…