Public slaughter of sick and emaciated animals in Peshawar
ویب ڈیسک : جنوری 14, 2023 پشاور میں کم عمر بچھڑوں اور لاغر جانوروں کے ذبیحہ پر انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں جبکہ ذبح خانے سے باہر ذبیحہ پر عائد پابندی کو بھی قصائیوں نے نظر انداز کر دیا ہے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں قصائیوں نے من مانی شروع کرتے ہوئے اپنی دکانوں کے سامنے بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کرنے شروع کر دیئے
جس سے نہ صرف اس پاس دکانداروں اور رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ محکمہ فوڈ کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھنے لگیں ذبح خانے سے باہر جانوروں کے ذبیحہ پر پابندی عائد ہے تاہم قصائی اس پابندی کو بھی خاطر میں نہیں لاتے جبکہ دکانوں کے سامنے جانوروں کو ذبح کرنے سے مختلف قسم کی بیماریوں کا پیدا ہونے کا اندیشہ ہے شہریوں کے مطابق گنجان آباد علاقوں میں سر عام دکانوں کے سامنے بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…