Peshawar: Body of 7-year-old girl who went missing from Bhana Mari 3 days ago recovered
ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی سے 3 دن قبل غائب ہونے والی 7سالہ بچی کی نعش برامد ہوئی ہے، اور وہ بھِ ہمسایہ کے گھر سے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بھانہ ماڑی کی حدود لنڈی ارباب میں بچی کی نعش برآمد ہوئی ہے، اس واقعہ میں ملوث ملزم الطاف ولد مامور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بچی کے والد نے تین دن قبل منکراو چوکی پولیس کو بچی کے گمشدگی کے حوالے سے رپورٹ کی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران آج ہمسایہ ملزم کے گھر سے بچی کی قتل شدہ نعش برآمد ہوئی ہے، نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ رپورٹ موصول ہونے پر اصل حقائق سامنے ائینگے۔
واقعات کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود لنڈی ارباب میں 8 سالہ بچی (م) دختر علی محمد سکنہ افغانستان حال لنڈی ارباب کی نعش برآمد ہوئی ہے، جبکہ واقعہ میں ملوث ملزم الطاف ولد مامور کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے واقعہ کے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…