پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے یوتھ منسٹر براۓ اقلیت جدعون جوزف اور سیاسی اور سماجی رہنما راجیش موسی نے سابق وزیر تعلیم ، سابق پارلیمنی لیڈر جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی سردار حسین بابک کو ادارہ براۓ سماجی انصاف کی جانب سے شہریوں کے تحفظ اور حقوق سیاسی اتفاق رائے کے موضوع پر سیمینار میں خوش آمدید کہا جس کا انعقاد سیرینا ہوٹل پشاور میں کیا گیا ۔
جس میں مقررین نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے سنجیدہ کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے اور دہشت گردی اور انتہا پسندی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ نیز سیاسی جماعتیں انسانی حقوق کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات متعارف کروائیں۔ پیٹر جیکب بانی ادارہ برائے سماجی انصاف ، سابق ایم این اے بشریٰ گوہر (این ڈی ایم)، سردار حسین بابک (اے این پی)، ڈاکٹر خادم حسین، ارشد عزیز ملک (صدر پشاور پریس کلب)، سید ایوب شاہ ایڈووکیٹ (پی پی پی)، شاہد محمود (ایچ آر سی پی)، ایڈووکیٹ ہاشم رضا (قومی وطن پارٹی) اور سنیل ملک (سی ایس جے) مقررین میں شامل تھے، جبکہ نینا سیمسن نے نظامت کے فرائض سر انجام دئیے اور ادارہ براۓ سماجی انصاف خیبر پختونخواہ کے افراد شماری کے کوارڈینیٹرز جدعون جوزف اور راجیش موسی کے بھر پور تعاون سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور سماجی کارکنان نے بھرپور تعداد میں شرکت کی ۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…