Second Ring Road project in Peshawar, cost expected to reach Rs60 billion
پشاور: محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں پشاور کے جنوبی حصے کے لیے آؤٹر رنگ روڈ منصوبے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حکام کے مطابق مجوزہ دوسری رنگ روڈ تقریباً 31 کلومیٹر طویل ہوگی جو پشاور کے جنوبی حصے کو کور کرے گی۔ منصوبے کا مقصد شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور آمد و رفت کو بہتر بنانا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کی ابتدائی تخمینہ لاگت تقریباً 50 سے 60 ارب روپے متوقع ہے جبکہ اسے تقریباً تین سال میں مکمل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس منصوبے سے ٹریفک مسائل میں کمی کے ساتھ ساتھ تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔
وزیراعلیٰ نے منصوبے میں عوام کی سہولت کے لیے موزوں انٹرچینجز شامل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ منصوبہ بندی مستقبل کی ضروریات اور شہری ترقی کو مدنظر رکھ کر کی جائے۔
اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے رابطہ کر کے پشاور بس ٹرمینل پر انٹرچینج حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹریفک کو شہر میں داخل ہوئے بغیر براہ راست گزرنے کی سہولت مل سکے۔
وزیراعلیٰ نے نئی رنگ روڈ میں بی آر ٹی پشاور کے لیے ٹریک شامل کرنے کے امکان کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت دی۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…