Categories: Latest News

پشاور کے گلی محلوں میں سپیڈ برکیر اور سڑکوں پر ناقص کیٹ آئیز کی بھر مار

ویب ڈیسک – 4 دسمبر 2023 : سڑکوں پر کیٹ آئیز اور سپیڈ بریکر لگانے اور گلی محلوں میں تعمیراتی ملبہ پھینکنے پر پابندی کے باوجود پشاور میں اس پر عملدر آمد نہیں کیا جارہا ہے غیر معیاری کیٹ آئیز سے شہر میں روزانہ گاڑیوں کے ٹائرز کو نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ سپیڈ بریکرز کی وجہ سے بھی حادثات معمول بن گئے ہیں لیکن اس بارے میں انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا
اس حوالے سے تفصیلات کیمطابق پشاور شہر میں بڑی شاہراہوں پر کیٹ آئیزاور عام سڑکوں اور گلی محلوں میں لوگوں نے اپنے گھروں کے سامنے سپیڈ بریکرز تعمیر کررکھے ہیں جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اس طرح پشاور شہر میں گلی محلوں اور سڑکوں پر تعمیراتی ملبہ ڈال کر لوگوں کیلئے راستے بند کرنے کی شکایت ہیں
چیف سیکرٹری کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سپیڈ بریکر اور کیٹ آئیز ہٹانے اور سڑکوں اور گلی محلوں میں تعمیراتی ملبہ ڈھیرکرنے پر متعلقہ مالک مکان یا ٹھیکیدارکیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی گئی تھی تاہم قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف تاحال کوئی ایکشن نہیں ہوا ہے۔

via: Mashriq Tv

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

19 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago