Categories: Latest News

سوات: سی ٹی ڈی تھانے میں 2 دھماکے، 10 افراد شہید، 40 زخمی

سوات: (دنیا نیوز) سوات میں سی ٹی ڈی تھانہ کبل میں 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید جبکہ 40 افراد زخمی ہو گئے ہیں، شہید ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ تھانے کی چھت گر گئی، سکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، دھماکے کے بعد شہر بھر کے ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنائی گئی، دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈی پی او سوات کے مطابق دھماکے سے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد فی الحال معلوم نہیں، تحقیقات کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

وزیر داخلہ نے سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے سوات میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت بھی کی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے بھی سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکوں کی شدید مذمت کی اور واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

33 minutes ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

11 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

19 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

21 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago