Categories: Latest News

یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم تکبیر منایا جارہا ہے. 26 برس قبل 28 مئی کو پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔

(ہم نیوز): پڑوسی ملک کی دھمکیوں کے بعد پاکستان نے بھی ایٹمی دھماکوں کے تجربات کا فیصلہ کیا اور 28 مئی 1998 کو پاکستان کے سائنسدانوں نے بھارت کے 43 کلوٹن کے مقابلہ میں کلو ٹن قوت سے یکے بعد دیگرے 5 دھماکے کیے۔

28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے علاقے چاغی میں دھماکوں کے ذریعے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا تھا۔

ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اسی دن کو “یوم تکبیر” کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

پاکستان نے ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد ایسے کئی میزائل بھی بنائے اور کامیاب تجربات کیے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

پاکستان اور ہندوستان نے پہلی مرتبہ 1998 میں 3، 3 ہفتوں کے وقفے سے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کیے تھے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مطابق پاکستان کے جوہری سائنسدانوں نے 1984 میں جوہری بم تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی تھی۔

مئی 1998 میں جب ہندوستان نے جوہری تجربات کیے تو پاکستان کے لیے کوئی چارہ کار نہیں رہا کہ وہ بھی جوہری تجربات کرے اور یوں پاکستان بھی جوہری طاقتوں کی صف میں شامل ہو گیا۔

Recent Posts

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی میں نمایاں کمی

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…

5 hours ago

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…

12 hours ago

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…

14 hours ago

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…

23 hours ago

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

1 day ago

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

پشاور میں فلیش لائٹس کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، فروخت کرنے والوں کے…

1 day ago