Fact Check: Is Pakistan discontinuing Rs5000 currency note from Sept 30?
آج نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں اربوں روپے کی مالی بدعنوانی اور سرکاری فنڈز میں خرد برد کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا ہے، جس نے حکومتی شفافیت اور نگرانی کے نظام پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپر کوہستان میں سی اینڈ ڈبلیو (کمیونیکیشن اینڈ ورکس) ڈیپارٹمنٹ میں 2020 سے 2024 کے دوران سنگین مالی بے ضابطگیاں کی گئیں، جن کے تحت حکومتی بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی رقم غیر قانونی طور پر نکلوائی گئی۔
تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ایک ڈمپر ڈرائیور کے بینک اکاؤنٹس میں ساڑھے چار ارب روپے موجود تھے، جبکہ مزید سات ارب روپے مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے اس کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے۔ حیرت انگیز طور پر، مذکورہ شخص نے ایک فرضی کنسٹرکشن کمپنی رجسٹر کر رکھی تھی، جس کے ذریعے سرکاری فنڈز کو ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کیا جاتا رہا۔
اس کرپشن اسکینڈل میں تقریباً ایک ہزار جعلی چیکس کے اجرا کا انکشاف بھی ہوا ہے، جو اپر کوہستان کے ترقیاتی منصوبوں، کنٹریکٹر سیکیورٹیز اور دیگر سرکاری ادائیگیوں سے متعلقہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے جاری کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ریکارڈ میں رَد و بدل، منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، فرضی بلوں کی منظوری اور جعلی سیکیورٹی ریفنڈز کی تیاری جیسے سنگین اقدامات کیے گئے۔
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر کی جانب سے جنرل فنانشل رولز اور ٹریژری قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر مجاز ادائیگیاں منظور کی گئیں۔ ساتھ ہی اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے سرکاری فنڈز کو نجی اکاؤنٹس میں منتقل کیا گیا۔
اس اسکینڈل کے منظرعام پر آنے کے بعد اب تک 50 سے زائد بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں جبکہ ضلع اکاؤنٹس آفس، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ سرکاری بینکوں کا مکمل ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق معاملے کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے اور مالیاتی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…