The largest relief package in history has been approved in Khyber Pakhtunkhwa for flood victims.
ٹی این ٹی: خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج منظور کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز احمد مغل کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا معاوضہ 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ زخمی افراد کا معاوضہ 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مکمل تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 4 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے اور جزوی تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تباہ شدہ دکانوں کے لیے بھی پہلی بار 5 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ متاثرین کو خوراک کی فراہمی کے لیے فی کس 15 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر محکمہ ریلیف کی جانب سے باضابطہ مراسلہ اور ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
فراز احمد مغل نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مشکل کی ہر گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…