Categories: Latest News

پشاور ناردن بائی پاس منصوبہ: وزیراعلیٰ کا 3اعشاریہ 9ارب روپے بریج فنانسنگ فراہم کرنے کا فیصلہ

پشاور ناردن بائی پاس منصوبہ: وزیراعلیٰ کا 3اعشاریہ 9ارب روپے بریج فنانسنگ فراہم کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لیے 5.3 ارب روپے کی برج فنانسنگ کے انتظام پر غور کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ 30 کلومیٹر سے زائد طویل سڑک پر مشتمل ہے، جس کا مقصد صوبائی دارالحکومت پشاور کے گرد رِنگ روڈ کو مکمل کرنا ہے، تاہم گزشتہ 17 برسوں سے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت فنڈز کی محدود فراہمی کے باعث یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق منصوبے کے آخری مراحل کی تکمیل کے لیے اس وقت 5 ارب روپے سے زائد رقم درکار ہے، جبکہ رواں مالی سال میں اس کے لیے صرف 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کم فنڈز کی وجہ سے منصوبے میں مزید تاخیر اور لاگت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ صوبائی حکومت اپنی وسائل سے 5 ارب روپے سے زائد رقم برج فنانسنگ کے طور پر فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کے نوٹس میں بھی لایا گیا ہے، جنہوں نے میگا منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے صوبائی فنڈز کے استعمال کی حمایت کی ہے۔

مشیر خزانہ کے مطابق صوبائی حکومت یہ رقم نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو قرض کی صورت میں دے گی، جسے بعد میں واپس کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ایک اجلاس ہونا باقی ہے، جس میں حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

دستاویزات کے مطابق یہ منصوبہ نومبر 2010 میں شروع کیا گیا تھا اور اب تک تین مرتبہ پی سی ون میں ترمیم کی جا چکی ہے۔ ابتدا میں اس کی لاگت 3 ارب روپے مقرر کی گئی تھی، جو اب بڑھ کر 27 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔

منصوبے کا پہلا پیکیج، جو موٹروے انٹرچینج سے چارسدہ روڈ تک 7.6 کلومیٹر پر مشتمل ہے، 2011 میں مکمل ہونا تھا، تاہم بعد میں اس کی تکمیل کی تاریخ 2014 مقرر کی گئی۔ دوسرا پیکیج، جو چارسدہ روڈ سے ملّازئی چوک تک 12 کلومیٹر سے زائد ہے، 2015 میں شروع ہوا اور اب تک اس کا 64 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ اس کی نئی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 رکھی گئی ہے۔

اسی طرح ملّازئی چوک سے ناصر باغ روڈ تک 5.1 کلومیٹر پر مشتمل پیکیج تھری اے پر 86.5 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پیکیج تھری بی، جو ناصر باغ سے تختہ بیگ چیک پوسٹ تک 5.47 کلومیٹر طویل ہے، دسمبر 2023 میں شروع ہوا اور اس کی تکمیل کی نئی تاریخ فروری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

دستاویزات میں نشاندہی کی گئی ہے کہ رواں مالی سال میں منصوبے کے لیے 4.27 ارب روپے کی فوری ضرورت ہے، جبکہ مہنگائی کے باعث مزید 1.1 ارب روپے درکار ہوں گے۔ فنڈز کی بروقت فراہمی نہ ہونے کی صورت میں لاگت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2013 میں اس وقت کے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے بھی منصوبے میں تاخیر پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

Publisher 

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

4 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago