Categories: Latest News

متعلقہ ایس ڈی او اور واپڈا حکام کنڈا مافیا کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور

متعلقہ ایس ڈی او اور واپڈا حکام کنڈا مافیا کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور۔ 13 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرپشاورمتعلقہ ایس ڈی او اور واپڈا حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں کنڈا مافیا کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائیں اور بقایاجات کی ریکوری کو بھی یقینی بنائیں ۔

یہ بات انہوں نے اپنی زیر صدارت اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں انتظامی افسران،سپرانٹنڈنگ انجینئر پشاور سرکل،سپرانٹنڈنگ انجینئر خیبر سرکل،ایکسیئن سٹی اربن، کینٹ رورل، خیبر، سٹی رورل سمیت سب ڈویژن ایس ڈی اوز، ریونیو افسران اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرپشاور کےدفتر سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بجلی چوری کی روک تھام، بقایاجات کی ریکوری اور کنڈا مافیا کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاورنے واپڈا حکام پر واضح کیا کہ بجلی چوری کی روک تھام اور بقایاجات کی ریکوری کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاور واپڈا حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور پشاور بھر میں کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے اور بقایاجات کی ریکوری بھی کی جارہی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ انتظامی افسران کی نگرانی میں متعلقہ ایس ڈی او اور واپڈا حکام اپنے علاقوں میں کنڈا مافیا کے خلاف کارروائی مزید تیزی لائیں اور بقایاجات کی ریکوری کو بھی یقینی بنایا جائیں ۔

انہوں نےکہاکہ بقایات کی ریکوری اور کنڈا مافیا کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور کنڈا مافیا کے خلاف موقع پر ایف آئی آر درج کی جائے گی اور ان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 hour ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

18 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago