Woman involved in extortion arrested in Peshawar
پشاور(کرائم رپورٹر) سوشل میڈیا کے ذریعے پشاوریونیورسٹی کی طالبہ سمیت لڑکیوں کو ورغلاء پھسلاءکر اغواءکرنے والا گینگ پکڑا گیا پہاڑی پورہ پولیس نے حاجی کیمپ سے اغواءکی جانے والی جواں سالہ طالبہ کو بھی بازیاب کرالیا گینگ میں شامل خواتین گھروں میں گھس کر چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں جن کا تعلق گجرانوالہ سے ہے گزشتہ روز اے ایس پی فقیرآباد محمد علیم نے ایس ایچ او پہاڑی پورہ عاقب خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ حاجی کیمپ اڈہ سے تقریبا ایک ماہ قبل طالبہ کو اغواءکرلیاگیا تھاجس پر مدعی مسمی (س) کی مدعیت میں تھانہ پہاڑی پورہ میں رپورٹ درج کرائی گئی انہوںنے بتایاکہ لڑکی کی بازیابی کیلئے مختلف علاقوں سمیت پنجاب کے ضلع گجرانوالہ میں بھی چھاپہ زنی کی گئی ایک اطلاع پر حاجی کیمپ لاہوراڈہ میں چھاپہ مارکر ملزمان مسماة ( ن) دختر غلام عباس، مسماة (ح ) زوجہ روزی خان اور غلام عباس ولد رازی خان کوگرفتار کیاگیاجبکہ لڑکی کو بھی بازیاب کرالیا گیاجو پشاور یونیورسٹی کی طالبہ ہے جسے ورغلاءپھسلاءکر اغواءکرلیا گیا تھا پولیس نے بتایاکہ یہ پورا ایک گینگ ہے جو لڑکیوں کو فیس بک پر پھنسا کر انہیں ساتھیوں کی مدد سے اغواءکرتے ہیں،۔
via Jang News
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…