اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 381.56 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 377.56 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380.56 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔
حکومتی فیصلے کے تحت نئی قیمتوں کا اطلاق 6 جون 2026 کی رات 12 بجے سے ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 22.22 روپے فی لیٹر کی نمایاں کمی کی تھی۔ اس کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 381.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 380.56 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔
حالیہ فیصلے کے بعد عوام کو پیٹرول کی قیمت میں مزید ریلیف ملے گا، جبکہ ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…