Categories: Latest News

‘اسرائیلی بچوں کے سکون سے سونےکا واحد راستہ یہ ہےکہ فلسطینی بچے بھی سکون سے سوئیں’

جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نےکہا ہےکہ  اسرائیلی بچوں کے لیے سکون سے سونےکا واحد راستہ یہ ہےکہ فلسطینی بچے بھی سکون سے سوئیں۔

جیو نیوز: سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کا کہنا تھا کہ فلسطینی بچوں کے لیے سکون کی نیند سونےکا واحد راستہ اسرائیلی بچوں کے لیے سکون کی نیند ہے اور  اسرائیلی بچوں کے لیے سکون سے سونےکا واحد راستہ یہ ہےکہ فلسطینی بچے بھی سکون سے سوئیں۔

گستاوو پیٹرو کا کہنا تھا کہ جنگ سے کبھی یہ حاصل نہیں ہوگا، یہ صرف ایک امن معاہدے سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے جو بین الاقوامی قانون  اور فریقین کے آزادانہ وجود کے حق کا احترام کرتا ہو۔

اس موقع پرکولمبین صدر  نے اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے متعدد فلسطینی بچوں کی تصاویر  بھی شیئر کیں اور کہا کہ یہ تصاویر ان فلسطینی بچوں کی ہیں جنہیں ان کی سرزمین  پر غیر قانونی قبضے کی وجہ سے قتل کردیا گیا۔

کولمبیا کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ  بہت چھوٹی عمر میں انہوں نے اسرائیل فلسطین تنازع کا مطالعہ کیا، وہ 1948 سے فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی بے پناہ ناانصافیوں سے واقف ہیں، ویسے ہی جیسے وہ 1933 سے یورپ میں نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے ساتھ ہونے والی  ناانصافیوں کے بارے میں جانتے ہیں۔

گستاوو پیٹرو کا کہنا تھا کہ اگر میں 1933 میں جرمنی میں ہوتا تو  یہودیوں کی طرف سے لڑتا اور  اگر  1948 میں فلسطین میں رہتا  تو میں فلسطینیوں کی طرف سے لڑتا۔

انہوں نے ایک دستاویزی فلم بھی شیئر کی جس میں فلسطینی عوام کی مشکلات اور مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

10 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

20 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago