Today is June 21: The longest day of the year, the sun will remain above the horizon for more than 14 hours
ویب ڈیسک: آج 21 جون کو پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں سال کا سب سے طویل دن اور مختصر ترین رات ہے۔ اس فلکیاتی واقعے کو “سمر سولسٹائس” کہا جاتا ہے، جو موسم گرما کے آغاز کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق 21 جون کو پاکستان کے مختلف شہروں میں دن کا دورانیہ تقریباً 14 گھنٹے سے زائد رہتا ہے، جبکہ رات کا دورانیہ 10 گھنٹے سے بھی کم ہو جاتا ہے۔ اسلام آباد اور پشاور میں آج دن تقریباً 14 گھنٹے 15 منٹ جبکہ کراچی میں تقریباً 13 گھنٹے 45 منٹ کا ہوگا۔
اس روز سورج خطِ سرطان کے عین اوپر ہوتا ہے، جس کے باعث سورج کی روشنی زمین کے شمالی حصوں پر زیادہ دیر تک پڑتی ہے اور دن سال کے کسی بھی دوسرے دن کے مقابلے میں طویل ہو جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سمر سولسٹائس کے بعد دن بتدریج چھوٹے اور راتیں لمبی ہونا شروع ہو جائیں گی، تاہم یہ تبدیلی ابتدا میں بہت معمولی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی نصف کرے میں آج سال کا سب سے مختصر دن اور طویل ترین رات ہوتی ہے، جہاں اس وقت موسم سرما جاری ہے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…