Peshawar: Actions against fake identity card makers intensified, 45 arrested
پشاور: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خیبرپختونخوا سمیت مختلف علاقوں کے 1152 مشکوک شناختی کارڈ ہولڈرز کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فہرست میں ایسے افراد شامل ہیں جن کی شہریت، خاندانی ریکارڈ یا دیگر کوائف کے حوالے سے شکوک و شبہات پائے گئے ہیں، جبکہ بعض مشتبہ افغان مہاجرین کے نام بھی جانچ پڑتال کے عمل میں شامل ہیں۔
نادرا ریجنل ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام نوٹس یافتگان کو دو ہفتوں کے اندر متعلقہ نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہو کر اپنی شناخت اور دستاویزات کی تصدیق کروانا ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت کے دوران پیش نہ ہونے والے افراد کے قومی شناختی کارڈ بلاک کیے جا سکتے ہیں، جبکہ ریکارڈ کی مزید جانچ کے بعد قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 874 مشکوک شناختی کارڈ ہولڈرز کا تعلق پشاور سے ہے، جبکہ چارسدہ کے 192، ٹانک کے 81، تورغر کے 2 اور جہلم کے ایک شہری کو بھی وضاحت اور تصدیق کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
نادرا حکام کے مطابق شناختی ریکارڈ کی شفافیت اور درستگی کو یقینی بنانے کے لیے مشکوک کیسز کی جانچ کا عمل مسلسل جاری ہے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…