Categories: Latest News

پشاور: گھریلو تنازع پر چچا نے فائرنگ کر کے بھتیجے کو قتل کر دیا، راہ گیر 10 سالہ بچہ بھی جاں بحق

 

 

پشاور: گھریلو تنازع پر چچا نے فائرنگ کر کے بھتیجے کو قتل کر دیا، راہ گیر 10 سالہ بچہ بھی جاں بحق

پشاورلائیو:  پشاور کے مضافاتی علاقے جبہ سہیل آباد، رحمان بابا کے مقام پر گھریلو تنازع نے خونریز رخ اختیار کر لیا، جہاں چچا نے فائرنگ کر کے اپنے ہی بھتیجے کو قتل کر دیا۔ افسوسناک طور پر اس واقعے میں ایک راہ گیر معصوم بچہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں واقع ونو سرے پل پر شاہین شاہ ولد نظام الدین اور نظام الدین ولد نامعلوم نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں محمد ولد جلال اور 10 سالہ زکریا ولد صادق موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی بنیادی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جا رہی ہے، جب کہ جاں بحق زکریا نامی بچہ راہ گیر تھا جو اتفاقاً فائرنگ کی زد میں آ کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی آپریشن اور انویسٹی گیشن ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔ مدعی بلال ولد جلال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

علاقے میں اس واقعے کے بعد شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔

 

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

11 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago