Categories: Latest News

بحرین سے گرفتار مطلوب ملزم پشاور منتقلی کے دوران حملے میں ہلاک، 2 پولیس اہلکار زخمی

بحرین سے گرفتار مطلوب ملزم پشاور منتقلی کے دوران حملے میں ہلاک، 2 پولیس اہلکار زخمی

پشاور: انٹرپول کے ذریعے بحرین سے گرفتار 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب ملزم ممتاز عرف ممتازے پشاور منتقلی کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ اور دستی بم حملے میں ہلاک ہوگیا، جبکہ واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پشاور پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ شاہ پور کی حدود میں ناردرن بائی پاس کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے ملزم ممتاز کو پشاور منتقل کرنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے۔

پولیس نے جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دو مبینہ حملہ آور بھی مارے گئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان کے مطابق ممتاز عرف ممتازے کو بحرین میں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا تھا اور پیر کو پشاور پولیس کے حوالے کیا گیا۔ ان کے مطابق ملزم پشاور پولیس کو 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا، جن میں قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دہشت گردی کے مقدمات بھی شامل ہیں۔

پشاور کیپیٹل سٹی پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ملزم کی والدہ نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

ممتاز عرف ممتازے کی گرفتاری اور پاکستان منتقلی سے قبل اس کی والدہ نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ پاکستان منتقل کیے جانے کے بعد ممتاز کو مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا جا سکتا ہے۔

عدالت میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پشاور پولیس نے ممتاز کو گرفتار نہیں کیا اور نہ ہی انٹرپول کو اس کی گرفتاری کے لیے کوئی درخواست بھیجی۔

تاہم درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن کے مطابق پولیس نے عدالت سے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد انٹرپول سے رابطہ کیا تھا۔

عدالت نے اگلی سماعت تک ملزم کے خلاف کسی غیر قانونی یا ماورائے قانون کارروائی سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس کو مقدمے کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Recent Posts

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

1 day ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

2 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

3 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

4 days ago

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…

4 days ago